پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
دینہاہم خبریں

کورونا ہمارے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا، کورونا سے جاں بحق ہونیوالے عبدالعزیز کے بھائی کی گفتگو

دینہ(ادریس چودھری)کورونا وائرس ہمارے لئے بھیانک خواب ثابت ہوا۔ اس قید سے تو جیل اچھی، ہمارے بچے اب پاکستان آنے کا سوچیں گے بھی نہیں، جو لوگ ٹھیک ہیں،ان کو بیماروں کے ساتھ رکھ کر انہیں بھی کرونا وائرس میں مبتلا کیا جا رہا ہے،پوری رات مچھروں، کیڑے مکوڑوں سے مقابلہ کرنے میں گزر جاتی ہے،حکومت ہمیں گھروں میں نظر بند کر دے،مگر ہمیں اس عذاب سے نجات دلائے۔

ان خیالات کا اظہارتحصیل دینہ کے گاؤں میراں آباد کے رہائشی مرزا خورشیداحمد نے’’جہلم اپڈیٹس‘‘ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی انگلینڈ سے پاکستان ایک شادی میں شرکت کے لئے آئی ہے۔جن میں میرے بڑے بھائی عبدالعزیز بھی شامل تھے،جو کہ کرونا وائرس کی وجہ سے30مارچ کو انتقال کر گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایک تو ان کی موت کا صدمہ تھا، دوسرا میری پوری فیملی کو22مارچ کو اٹھا لیا گیا اور جہلم میں مختلف مراکز میں بھیڑ بکریوں کی طرح ہانک کرٹھونس دیا گیا، میرے سمیت گورنمنٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کے قریطینہ سنٹرمیں عورتوں اور بچوں سمیت12افراد شامل ہیں جب کہ سول ہسپتال جہلم میں بھی عورتوں اور بچوں سمیت فیملی کے بارہ افراد شامل ہیں، جن میں دس افراد انگلینڈ سے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم کے قریطینہ سنٹرکی حالت زار پر رونا آتا ہے،گندے ٹائلٹ، گندے واش روم،پوری پوری رات،مچھروں، مکھیوں اور کیڑے مکووڑوں سے مقابلہ کرنے میں گزر جاتی ہے،اپنا تو نہیں،مگر چھوٹے چھوٹے بچوں کی تکلیف دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔بیمار لوگوں کے ساتھ تندرست لوگوں کو بھی رکھا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے لوگ بہت کم ادھر نظر آتے ہیں،اس دردناک عذاب کو دیکھ کر انگلینڈ سے آئی ہوئی میری فیملی آئندہ پاکستان آنے سے پہلے کئی بار سوچے گی،بلکہ ہمارے بچے تو پاکستان آنے کا سوچیں گے بھی نہیں۔

مرزا خورشید نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی سی جہلم سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کو اور انگلینڈ پلٹ لوگوں کو ہمارے گھروں میں نظر بند کر دے،مگر خدا راوہ انہیں اس عذاب سے نجات دلائے۔ورنہ ہم کرونا سے تو نہیں اس اذیت ناک زندگی سے ضرور مارے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

  1. جناب جوتانہ سے لوگ بہت پرىشان ہیںNRSP اور Akhwat کى بى پوسٹ لگائیں وہ قسط مانگ رہے ہیں ا عوام دو وقت کی روٹى کو ترس رہے ہیں اور یہ قسط مانگ رہے ہیں دہاڑى دار لوگ کہاں سے دے پلیز یہ نیوز لگا دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close