جہلم

سول ہسپتال جہلم میں 396 ملین روپے کی لاگت سے اوورسیز بلاک تعمیر کیا جائے گا۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ سول ہسپتال جہلم میں اوورسیز بلاک کی سنگ بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا ہے کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر افراد کے لئے صحت عامہ کے سینٹرز میں بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اس موقع پر ایم ایس فاروق بنگش، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایڈووکیٹ فرخت ضیا کمال و دیگر موجود تھے ۔

سماجی کارکن/ ایڈووکیٹ فرخت ضیاء کمال وچوہدری پرویز اختر نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ میں بتایا ہے کہ396ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، اس بلاک کو اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی سی جہلم نے کہاہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button