پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
پنڈدادنخان

لاک ڈاؤن؛ تحصیل پنڈدادنخان میں آٹے کی شدید قلت؛ راجہ فلور ملز مالکان آٹا چکوال سمگل کرنے لگے

تحصیل پنڈدادنخان میں آٹے کی شدید قلت کی وجہ سے راجہ فلور ملز جلالپور شریف کے مالکان لاک ڈاؤن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آٹا ضلع چکوال میں سمگل کرنے لگے، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان بھی آٹے کی گاڑی دوسرے ضلع میں جاتے ہوئے رکوانے میں ناکام رہے، عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران پنڈدادنخان تحصیل بھر میں آٹے کی شدید قلت پائی جاتی ہے اور اوصاف ٹیم نے آٹے کی قلت کی وجہ سے کھیوڑہ شہر میں سروے کیا اور سروے کے دوران سوزوکی نمبرRIS 643 ماڈل 17اور ساتھ دو نامعلوم شخص بھی تھے جب ان دونوں سے پوچھا گیا کہ آپ کھیوڑہ میں کس کے پاس آئے ہیں اور کس کو ملنا چاہتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ ہم ضلع چکوال سے آئے ہیں اور ایک کام کے سلسلے میں کسی بندے کا انتظار کر رہے ہیں تھوڑی دیر کے بعدسوزوکی بمعہ دو افراد نے اپنی لوکیشن تبدیل کر لی ہے اور ساتھ ہی باثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ راجہ فلور ملز کی شاہ زور نمبرLES8636 آٹے لے کر پہنچ گئی ہے۔

جہلم اپڈیٹس ٹیم نے جب موقع پر جاکر دیکھا تو راجہ فلور مل کی گاڑی اور ضلع چکوال سے آئی ہوئی دونوں گاڑیاں آپس میں جوڑ کر کھڑی کی گئیں اور دونوں گاڑیوں کے اوپر ترپال ڈالی گئی تھی اور راجہ فلور مل کی گاڑی سے آٹا دوسری گاڑی میں لوڈ ہو گیا۔

اسی دوران جہلم اپڈیٹس ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان احمد فراز کو اس سارے معاملے سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے کھیوڑہ پولیس چوکی کے ذمہ لگایا اور ملازمین کو سوزوکی پکڑنے کے لیے راونہ کیا پولیس اہلکار سوزوکی پکڑنے میں ناکام رہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کمشنر راولپنڈی ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں آٹے کی قلت کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close