پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کی سماجی شخصیت ملک سعادت محمود اعوان پرائیویٹ سکولز کے تحصیل صدر نامزد

کھیوڑہ: پنڈدادنخان کی سماجی شخصیت ملک سعادت محمود اعوان کو پرائیویٹ سکولز کا تحصیل صدر نامزد کر دیا گیا، سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارک باد دیں ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس جہلم میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پریذیزیڈنٹ افتخار حسین ملک کی سربراہی میں ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز کے ڈائریکٹر ز نے شرکت کی اجلاس میں تمام پرائیویٹ سکولز نے علامہ اقبال فاونڈیشن سکولز کھیوڑہ کے ڈائریکٹر ملک سعادت محمود اعوان کو متفقہ طور پر سیاسی و سماجی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا تحصیل صدر نامزد کر دیا گیا۔

ملک سعادت محمود اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پرائیویٹ سکولز کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروں گا اورتعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام کاوشیں بروکار لاوں گا اور تعلیمی معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا طلباء طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کر نا ہماری اولین ترجیح ہو گی اور طلباء و طالبات کو سپورٹس و دیگر تمام سہولیات مہیا کیں جائیں گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button