کھیوڑہاہم خبریں

فواد چوہدری حلقے میں جو اچھے کام کریں گے ہم اچھے کاموں کو سراہیں گے۔ حاجی ناصر للِہ

کھیوڑہ: ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور کاروبار باکل بند ہو چکے ہیں،تحصیل پنڈدادنخان کی نوجوان نسل کے لیے تعلیم و تربیت کا نظام بہتر کرنا ہو گا، پاسپورٹ آفس کا قیام تحصیل بھر کی عوام کے لیے ایک اچھا کام ہے، چوہدری فواد حسین حلقے میں جو اچھے کام کر یں گے ہم اچھے کاموں کو سرائیںگے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 27 کے ایم پی اے حاجی ناصر للِہ نے کھیوڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ للِہ میں ایک کالج بنانے کا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا جس پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوا، تحصیل بھر میں طلباء وطالبات کی اعلی تعلیم کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہماری نوجوان نسل اعلی تعلیم اپنی تحصیل میں ہی حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم شریف برادران کے دور حکومت کو کبھی بھول نہیں سکتی، موجودہ دور ہ حکومت میں ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور کاروبار بند ہو چکے ہیں، مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ غریب آدمی غریب تر ہو گیا ہے اللہ پاک اپنا خصوصی کرم کرے اور بہتری آئے ہم تو چاہتے ہیں کہ معیشت کا پہیہ چلے۔

حاجی ناصر للِہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں ہماری تحصیل پنڈدادنخان شروع سے ہی محروم تھی اور بہر حال جو حکومت میں ہیں ان کو موقع ملا ہے ان کو چاہیے کہ تحصیل کی بہتری کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری آئے روز بڑھتی جا رہی ہے اور مہنگائی میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے غریب آدمی غریب تر ہوتا جا رہا ہے مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ دیہاڑی دار طبقہ کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے اور اس مہنگائی کے دور میں عام شہری بجلی گیس کے بل ادا کرے یا اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔

ممبر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ آنے والا وقت میاں نواز شریف کا ہے ن لیگ کا دور حکومت میں عوام خوشحال تھی مگر افسوس کہ موجودہ دور حکومت کی وجہ سے عوام سخت مایوس ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close