جہلماہم خبریں

بیلٹ پیپرز پر مہر لگا کر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

جہلم: الیکشن میں پولنگ کے دوران بیلٹ پیپرز پر مہر لگا کر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج، ملزم کی شناخت کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جاے گا۔ سب انسپکٹر راجہ سرفراز

تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو عام انتخابات 2018ء کے روز پولنگ کے دوران بیلٹ پیپر پر مہر لگا کر اسکی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے نوجوان کے خلاف تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، اس لیے 178D الیکشن کمیشن ایکٹ2017 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button