پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 3 افراد شدید زخمی

پنڈدادنخان میں ٹریفک کے 2 مختلف حادثات میں 3 افراد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن پارک کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں عبدالرحمٰن ولد محمد رفیق عمر 43 سال، سکنہ محلہ کوٹ کلاں اور عبدالرحمن ولد غلام نبی عمر 69 سال سکنہ رووال زخمی ہو گئے۔
دوسرا حادثہ سروبہ موڑ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں محمد منیر ولد عبدل مجید عمر 50 سال سکنہ سروبہ زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد THQ ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button