پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان کے عوام سے کئے تمام وعدے جلد پورے کئے جائیں گے۔ چوہدری فواد حسین

پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں سرمایہ کاری،شفافیت،احتساب کے ذریعے ملک تیزی سے ترقی کرے گا اور بے روز گاری اور غربت کا خاتمہ ہو گا۔ وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا آئی سی آئی کھیوڑہ میں تقریب سے خطاب

تفصیلات کے مطابق بین الاقومی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ نے شہر میں پینے کے پانی جیسے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے لیے بھاری مالیت کے دو عدد جنر یٹر میونسپل کمیٹی کو تحفہ دئیے ہیں۔اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب ادارہ کے لان میں منعقد کی گئی تقریب میں علاقہ بھر سے عمائدین نے بھر پور شرکت کی اور جنر یٹروں کا باقاعدہ افتتاح فواد حسین چوہدری وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور آئی سی آئی سوڈا ایش کے وائس پر یذ یڈنٹ سہیل اسلم خان نے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہاتحصیل پنڈدادنخان کے عوام سے کئے تمام وعدے جلد پورے کئے جائیں گے علاقہ بھر کی ترقی میری ذمہ داری PP27اور جہلم اور ملک بھرکے عوام نے بھی پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ نے عوام کو پانی کی سہولت کے لیے دو عدد جنریٹرز دے کر عوام دوست پالیسی کو ثابت کیا ہے ۔آئی سی آئی کی علاقہ بھر کے لیے خدمات مثالی ہیں۔ملک بھر میں انوسیمنٹ،شفافیت اور احتساب ہماری ترجیع ہے۔اس سے ملک میں بے روز گاری غربت کا خاتمہ ہو گا۔

وائس پر یذ یڈنٹ سہیل اسلم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ادارے نے کمیونٹی کے لیے ہر شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں۔کئی دہائیوں قبل یہاں فیکٹری کی بنیادرکھی گئی تھی تو یہاں سبزہ اور درخت نہیں تھے لیکن ادارے کی ماحول دوست پالیسی کی وجہ سے آج ہر طرف درخت اور سبزہ ہے۔ ملک بھر کی سوڈا ایش کی 70 فیصد سے زیادہ ڈیمانڈ ہم پوری کر رہے ہیںیہ پورا علاقہ ہمارا گھر ہے اور ہم علاقے بھر کی تعمیر و ترقی عوام کی فاح و بہبود کے لیے احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button