جہلماہم خبریں

جہلم میں نوسرباز سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

جہلم: بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر فراڈیا گروہ 200 افراد سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار، بلڈنگ مالک نے کرایہ داری معاہدے کے بغیر نوسربازوں کو بلڈنگ کرایے پر دی ہوئی تھی، متاثرین کا بلڈنگ کے باہر احتجاج، نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ نوسرباز جادہ چونگی کے قریب اولڈ جی ٹی روڈ پر نامعلوم افراد نے بلڈنگ مالک سے ملی بھگت کرکے متعلقہ تھانے میں کرایہ داری کا معاہدہ درج کروائے بغیر ٹیکنیکل سنٹر کے دفتر کی آڑ میں لوگوں کو بیرون ممالک جن میں ملائیشیاء، دبئی اور سعودی عرب وغیرہ شامل ہیں ان ممالک میں بھیجنے کا جھانسہ دے کر تقریبا دو سو کے قریب مختلف افراد سے ڈیرھ ڈیرھ لاکھ روپے جو ٹوٹل کروڑوں روپے بنتے ہیں وہ بٹور کر رفو چکر ہوگئے ہیں۔

فراڈ کرنے والے گروہ نے پچھلے آٹھ دن سے دفتر بند کیاہوا ہے گروہ میں لڑکیاں بھی شامل تھیں، متاثرین نے فراڈ والی بلڈنگ کے سامنے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لیکر کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے اس فراڈ کے حوالے سے حساس اداروں کو آگاہ بھی کیاگیا تھا لیکن اس کے باوجود تمام سکیورٹی اداروں نے آنکھیں بند کی ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button