پنڈدادنخان

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے صوبائی حکومت کی ملکیتی کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کرا لی

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے صوبائی حکومت کی ملکیتی کروڑوں روپئے کی اراضی واگزار کرا لی، گرینڈ آ پریشن پولیس کی بھاری نفری اور ریونیو کے عملے کی موجودگی میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میا ں مراد حسین نیکوکارہ نے کھیوڑہ روڈ واقع با المقابل البیرونی ڈگری کالج 41 مرلہ کا قطعہ اراضی جس کی مالیت اس وقت کروڑوں میں ہے اور صوبائی گورنمنٹ کی ملکیتی چلی آ رہی تھی پر عرصہ دراز سے قابضین چلے آ رہے قابضین سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مجوزہ اراضی قبضہ خالی کرالیا گیا۔

زمین سے گندم کی فصل کو بذریعہ سرکاری مشینری روند کر وا کر گزار کرائی گئی جبکہ قابض اشرف ولد غلام محی الدین کے مطابق کہ ہمیں اس جگہ کے خالی کرنے کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے کوئی اطلاعی نوٹس موصول نہ ہوا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس زمین بارے عرصہ دراز سے پروسیسنگ چل رہی ہے اور قابضین اس سے بخوبی آ گاہ تھے نوٹس دینے کی صورت میں معاملہ تعطل کا شکار ہو جاتا اور حکومتی رٹ پر عملدرآمد کے پا بند ہیں اس کے علاوہ بھی اس تحصیل میں متعدد قطعات اراضی ایسے ہیں جو حکومت پنجاب کی ملکیت ہیں اور پر ناجائز قبضے ہو چکے ہیں جنھیں فوری واگزار کرایا جائے گا یہ اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کا ترازوامیر اور غریب طاقت ور اور کمزور کے لیے برابر رکھا جائے اور شہر میں گورنمنٹ کی جگہ پر جن لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے ان سے بھی قبضہ واگزار کرایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button