کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پٹرول پمپس پر صفائی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سید نذارت علی

0

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم سید نذارت علی نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پٹرول پمپس پر صفائی اور شجرکاری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی کمپلیکس میں پٹرولیم ایسوسی ایشن اور پٹرول پمپس مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورت اتھارٹی صدام حسین ، ڈی او انڈسٹریز مرزا سعید، چاروں تحصیلوں سے صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن ، جنرل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام پٹرول پمپس پر صاف ستھرے واش رومزاور بہترین ماحول ہونا چاہیے تاکہ ماحول میں کسی قسم کی آلودگی پیدا نہ ہو۔تمام پٹرول پمپ مالکان اپنے اپنے سبزازار میں پودے ضرور لگائیں وہ اپنے پٹرول پمپ کے ارد گرد سڑک کے اطراف یا کسی اور اہم چوک پر شجرکاری کریں ،جس سے ہمارا ماحول صاف ستھرا اور خوبصورت ہوگا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام پٹرول پمپس اور سی این جی سٹیشنزپرکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی پیداہو۔جو بھی پٹرول پمپ مالک تمام متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کیے بغیر پمپ کو فنکشنل کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.