پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
جہلم

کورونا وائرس کا خوف، اسسٹنٹ کمشنرز زیرزمین چلے گئے، ڈی سی انتہائی محدود، ڈی پی او متحرک

جہلم: کورونا وائرس کا خوف ، جہلم کے تمام اسسٹنٹ کمشنر زیر زمین چلے گئے، ڈی سی جہلم بھی انتہائی محدود ، کورونا کے خلاف جنگ چھوٹے افسران کے ذمہ ڈال دی، ڈی پی او جہلم متحرک۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ جہلم مکمل طور پرلاک ڈاون کا شکار ہو چکی ہے اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر مکمل طور پر زیر زمین چلے گئے ہیں اور لاک ڈاون کو ایک ہفتہ گزر جانے پر بھی کسی سرگرمی میں سامنے آنے کی زحمت نہیں کی۔

دوسری طرف ڈی سی جہلم سیف انور جپہ بھی انتہائی محدود ہو چکے ہیں اور شہر کے مختلف سرکاری اداروں کے چھوٹے افسران کو ذمہ داریاں سونپ کر خاموشی اختیار کر چکے ہیں ضلع جہلم میں انتظامیہ ذمہ داریاں عملی طور پر سی او ز کے پاس ہیں۔

ڈی پی او جہلم عمر فاروق نے بھی اس حوالے سے مختلف رویہ اپنایا ہے اور وہ مختلف علاقوں میں ذاتی طور پر جا کر پولیس اہلکاروں کی دیوٹیاں چیک کررہے ہیں جبکہ قرنطینہ پر موجود اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی متحرک ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close