آئی سی آئی سوڈا ایش بزنس کھیوڑہ علاقہ بھر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ رضوان عزیز

0

پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ کے HR منیجر رضوان عزیز کا تبادلہ شیخوپورہ ہو گیا ہے ان کے اعزاز میں میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چیئر مین ملک فیصل عباس،وائس چیئر مین شوکت حیات نے سالٹ مائن کے گیسٹ ہاؤس میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔

ڈنر میں آئی سی آئی کے منیجر سعید انور،منیجرنیئر اقبال،منیجر قدیر بھٹی، منیجر عابد مہدی ،ما ئن منیجر عنایت خان،مائن منیجر ملک نعیم ، مسلم لیگ سٹی کے صدر ملک زاہد،سینئر صحافی و کونسلر یوسف ناز،تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،چیف آفیسر ارباب عارف،بلدیہ آفیسر حاجی سلیمان کھوکھر،کونسلر ز، ملک قمر جو تانیہ، ملک اشرف سہگل،مرزا گلزار،مہر تصور،محمد اشرف سمیت معززین شرکت کی۔

وائس چیئر مین شوکت حیات نے رضوان عزیز کی ادارے کے لیے اور کھیوڑہ شہر کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کر وڑوں روپے کے دوعد د جنر یٹر بلدیہ کو دلوانے میں ان کے کردار سے شرکاہ کو آگاہ کیا۔

HR منیجر رضوان عزیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی آئی کھیوڑہ سمیت علاقہ بھر کی تعمیر ترقی ،فلاح و بہبود میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہی ہے۔

چیئر مین ملک فیصل عباس نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ مل جل کر شہر کے بنیادی مسائل حل کررہے ہیں۔صنعتی ادارے عوام کو روز گار مہیا کر تے ہیں۔تقریب کے آخر میں منیجر رضوان عزیز کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی انھوں نے تمام شرکاہ کا شکر یہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.