کھیوڑہ

چیف جسٹس نے کرپٹ حکمرانوں کیخلاف میرٹ پر فیصلہ دے کر عوام کے دل جیت لئے۔ ملک عبید انوار

کھیوڑہ: چیف جسٹس آف پاکستان نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف میرٹ پر فیصلہ دے کر عوام کے دل جیت لیے۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی ملک عبید انوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان شریف برادران کے حق میں فیصلے دیں تو پھر اچھے ہیں اگر انھوں نے میرٹ پر فیصلہ شریف برادران کے خلاف دیا ہے تو اب چیف جسٹس پر الزام تراشیاں کرنا شروع کی ہوئی ہیں،شریف برادران تصادم سے گریز کریں اور عدالتی فیصلے کو قبول کریں، انھوں نے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنس دیا ہے جو موجودہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دینگے عوام شریف برادران کی پالیسیوں کو جان چکی ہے موجودہ حکمران اداروں سے ٹکراو کی پالیسی پر گامزن ہیں، انشاء اللہ اب پاکستانی قوم ان کرپٹ حکمرانوں کا 2018 ء کے جنرل الیکشن میں بائیکاٹ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button