دینہ

ڈرگ ایکٹ میں ترمیم نہ ہونے کیخلاف دینہ میں میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال

دینہ میں میڈیکل سٹور مالکان کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ،عوام کو ادویات نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل سٹور مالکان نے میڈیسن کے کاروبارکو ختم کرنے کے قانون کو مسترد کرتے ہوئے سوموار کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جس سے منگلا روڈ ،جی ٹی روڈ ،ریلوے روڈ سمیت دیگر نواحی علاقوں کے میڈیکل سٹور مکمل طور پر بند رہے ،شہریوں کو ادویات نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ڈرگ کنٹرولر نے کھوکھلے دعووں کے ذریعے فارمیسی مالکان کو بلیک میل کر کے سٹورز کھلوانے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن میڈیکل سٹورز مالکان ڈٹے رہے اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ایک پرامن احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ، جس میں پنجاب حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ ڈرگ کنٹرول ایکٹ 1976کو اصل حالت میں مکمل بحال کیا جائے ، بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button