پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
80,463
+4,065 (24h)
اموات
1,688
+67 (24h)
صحت یاب
28,923
35.95%
زیر علاج
49,852
61.96%
کھیوڑہ

لاک ڈاؤن کے دوران کھیوڑہ آئی سی آئی سوڈا ایش میں کوئلے کے ٹرالر رات کی تاریکی میں ان لوڈ ہونے لگے

کھیوڑہ: لاک ڈاؤن کے دوران کھیوڑہ آئی سی آئی سوڈا ایش میں کوئلے کے ٹرالر رات کی تاریکی میں ان لوڈ ہونے لگے، کوئلے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ز کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان سے ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ نے تحصیل پنڈدادنخان میں انٹری پر کروناوائرس چیک کرنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کئے ہوئے۔

ٹرالز کے ڈرائیورز اپنی گاڑیاں فیکٹری کے اندر پارک کر کے خریدوفروخت کے لیے کھیوڑہ شہر میں مختلف دوکانوں پر گھوم پھر رہے ہیں جس کی وجہ سے خدشات پائے جاتے ہیں کیونکہ کرونا وائرس کی وباء سندھ بلوچستان میں کافی حد تک پھیل چکی ہے اگر ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا اور ان ڈرائیورز کے ٹیسٹ نہ کیے تو کھیوڑہ کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

آئی سی آئی سوڈا ایش فیکٹری کوموجودہ کرونا وائرس کے پیش نظر 27مارچ اور 28مارچ کی درمیانی رات کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 30مارچ کی صبح تقریبا 4بجے 25سے 30ٹرالر کوئلہ لے کر آئے ہیں آئی سی آئی فیکٹری کے لیے جن کے ڈرائیور اور مزدور سرعام دوکانوں پر خرویدوفروخت کر رہے ہیں۔

کھیوڑہ کے شہری تحفظات ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ لوگ مختلف علاقوں سے ہو کر آتے ہیں ان لوگوں کو پابند کیا جائے کہ یہ اپنی گاڑیوں میں رہیں ان لوگوں میں وائرس ہو سکتا ہے ان کا کوئی میڈیکل وغیرہ نہیں ہو رہا۔ ڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان فیکٹری مالکان کو پابند کریں کہ جب تک حکومت کی طرف سے پابندی ہے اس وقت تک کوئلہ نہ منگوائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close