جہلم

یوم آزادی پر جہلم بھر میں محکمہ جنگلا ت نے سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر 5ہزار سے زائد پودے لگائے

جہلم: 14اگست کے موقع پر شہر بھر میں محکمہ جنگلات نے کیئر ٹیکر این جی او، حمزہ ویلفیئر سوسائٹی، جہلم لائن کلب اور القاسم انسٹیٹیوٹ کے ہمراہ اکرم شہید پارک، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور شہر کی شاہراوں پر 5000 سے زائد پودے لگائے ۔

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم ساجد قدوس ، ایس ڈی ایف او سدھیر مغل، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو اور ممبران سول سوسائٹی نے شاندار چوک میں شہریوں کو 1000 پودے تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم کی کمیونٹی اور دیگر افراد ملکر درختوں کا تحفظ کریں اورکم از کم پر گھر ،دفتر اور پبلک مقامات پر ایک ایک درخت لگائیں تاکہ ملک اورعلاقے سے آلودگی اور گیسوں کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

ملک ساجد قدوس کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت محکمہ جنگلات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی، گرین جہلم کلین جہلم مہم کا حصہ بنتے ہوئے ہم شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ جنگلات نے لاکھوں نئے پودے لگائے ہیں انکی حفاظت کا کام اب بھی جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button