کھیوڑہ

ضلع جہلم ن لیگ کا قلعہ ہے، آنے والی حکومت بھی ن لیگ کی ہو گی۔ ملک عرفان اعجاز

کھیوڑہ: ضلع جہلم ن لیگ کا قلعہ ہے اور 25 جولائی کی شام ن لیگ کی فتح کے ساتھ سورج غروب ہو گا، آنے والی حکومت بھی ن لیگ کی ہو گی، ہم شریف برادران خاندان کا مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیں گے، ان کے دور اقتدار میں ہمارے ملک نے تاریخی ترقی کی۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عرفان اعجاز نے کھیوڑہ میں ن لیگ کے الیکشن آفس کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو نوابزادہ مطلوب مہدی بھاری لیڈ سے کامیاب ہو گا، کھیوڑہ شہر میں ن لیگ کی بھرپور کمپین کی وجہ سے سیاسی مخالفین بری طرح گھبرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی نوبزادہ راجہ مطلوب مہدی کا بھرپور ساتھ دیا اور اب جب ن لیگ پر مشکل وقت آیا ہے تو ہم ن لیگ کا ساتھ چھوڑ دیں یہ کبھی نہیں ہو سکتا ن لیگی کارکنوں نے ن لیگ کو بھاری لیڈ سے جتوانے کے لیے دن رات ایک کر دیا ہے اور چند دنوں میں ہمارے ساتھ ن لیگ میں اور لوگ شامل ہو نگے اور ن لیگ کی فتح یقینی ہے۔

افتتاحی تقریب میں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک شاہین، ملک مصدق حسنین اسلم سابقہ چیئرمین راجہ وقاص وکی ملک اسد اسدی ملک زاہد سٹی صدر مسلم لیگ ن ملک قمر بیگ کونسلر حاجی ملک عابد کونسلر ملک عفت مٹھو میجر خالد اور ان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button