پنڈدادنخاناہم خبریں

جلالپور نہر منصوبہ علاقہ کی تقدیر بدل دے گا، وفاقی وزیر فواد چوہدری

پنڈدادنخان: نواحی گاؤں جیٹل میں مدرسہ تفہیم القران کی افتتاحی تقریب، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مدرسہ تفہیم القران کا افتتاح کیا، مدرسہ کی افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیٹل گاؤں میں مدرسہ تفہیم القران کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کا افتتاح کر کے بڑی خوشی ہو رہی ہے، حکومت سے مدرس کی امداد کے بارے جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ تھل کی پسماندگی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، علاقہ تھل میں بوائز گرلز کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا، نہر کا منصوبہ علاقہ کی تقدیر بدل دے گا، کندوال تا جہلم ون وے روڈ کی تعمیر میرا مشن ہے اور اس پر جلد کام شروع ہوگا۔
تقریب کلثوم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جبکہ صدرات معروف سماجی رہنما صدر اسلام آباد پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی سید منیر بخاری نے کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button