جہلم

خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار، مون سون کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ

جہلم میں خستہ حال خطرناک عمارتوں کی بھرمار،مون سون کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ، شہری حلقوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوںکی بھرمار ہے ، خستہ حال عمارتیں کسی جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

جہلم کے شہری علاقوں میں خستہ حال اور بوسیدہ عمارتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے لیکن متعلقہ محکموں کی غفلت اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی سے اس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے اور مون سون کی آمد سے قبل ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے بوسیدہ عمارتوں سے شہریوں کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ ہر سال چشم پوشی اور غفلت کا مظاہرہ کرتی ہے ، جس سے مون سون کی بارشوں کے دوران قیمتی جانیں چھت گرنے سے ضائع ہو جاتی ہیں ان تمام صورتحال کی ذمہ دار انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔

جہلم کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close