جہلماہم خبریں

اللہ نے موقع دیا تو جہلم میں تبدیلی ہوتی دکھائی دے گی، ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ فواد چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و امیدوار حلقہ این اے67فواد چوہدری کی یونین کونسل گھرمالہ اور یونین کونسل مونن میں دھواں دار انٹری ،ٹھٹھی گجراں،لنگر پور،ڈھینڈہ،ڈھوک منور،بیگ پور،چک عیسی اور بھٹیاں میں میں عوامی اجتماعات سے خطاب،مسلم لیگ(ن)کی اہم شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

فواد چوہدری کے ہمراہ حلقہ پی پی26انتخابی مہم کے کوآرڈینیٹر فراز چوہدری،چوہدری سعید مونن ،چوہدری محمود مونن ،رضا اشرف کیپری،چوہدری ظفر حسین،رضوان منور،چوہدری منظور،ملک راشد بھی موجود تھے،پی پی26سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ظفر اقبال نے بھی کارنر میٹنگز میں شرکت کی ، یونین کونسل گھرمالہ اور مونن میں منعقدہ کارنر میٹنگز میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے67فواد چوہدری نے اپنے حلقہ کی یونین کونسل گھرمالہ اور مونن میں مصروف ترین دن گزارا ،رات گئے تک فواد چوہدری اور چوہدری ظفر اقبال عوام کے درمیان موجود رہے ۔ ٹھٹھی گجراں میں حافظ مظہر،لنگر پور میں چوہدری محمد زمان،ڈھینڈہ میں چوہدری افتخار احمد،ڈھوک منور میں چوہدری محسن ،بیگ پور میں چوہدری محمد اشرف،چک عیسی میں صوبیدار راسب حسین،چوہدری شوکت جبکہ عیسی بھٹیاں میں چوہدری نصر حیات اور چوہدری خضر حیات نے کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا۔

لنگر پور میں چوہدری آصف گجر ،چوہدری عبدالعزیز تھانیدار اور اخلاق گجر نے مسلم لیگ(ن)کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، تمام کارنر میٹنگز میں معززین علاقہ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے دعائیں کروائیں گئیں۔

کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئےفواد چوہدری نے کہا کہ مال مویشی خریدتے وقت بھی انکی اچھی طرح جانچ ہڑتال کی جاتی ہے لیکن عوامی نمائندے منتخب کرتے وقت صرف تعلقات اور برادریاں دیکھی جاتی ہیں اب عوام کو سوچ تبدیل کرنی ہو گی عوامی نمائندوں نے اسمبلیوں میں جا کر لاکھوں عوام اور حلقہ کی نمائندگی کرنی ہوتی ہے لہذا ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا جائےایسے نمائندے منتخب کیے جائیں جو عوام کی آواز بن سکیں جن کو بولنا آتا ہو گونگے بہرے بن کر اسمبلیوں میں نہ بیٹھے رہیں۔

انہوں نے کہا اللہ نے موقع دیا تو جہلم میں تبدیلی ہوتی دکھائی دے گی ہم اپنا حق لے کے رہیں گے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت میں عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا عمران خان ملک میں ایک نظام کی بات کرتے ہیں انشاء اللہ ہماری حکومت میں غریب امیر کے لیے ایک جیسے اسکول ایک جیسے اسپتال ہوں گے تھانوں میں غریب کو اتنی عزت ملے گی جتنی کسی بااثر افراد کو ملتی ہے انصاف ہوتا دکھائی دے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button