ڈومیلی

عاشقانِ رسول کیلئے ایک مرتبہ پھرحقیقی بیداری کاوقت آن پہنچا۔ مولاناقاری قاری محمداسحاق فاروقی

ڈومیلی: علاقہ ڈومیلی کے ممتازعالم دین مرکزی جامع مسجدمدنی ڈومیلی کے خطیب مولاناقاری محمداسحاق فاروقی نے جمعتہ المبارک کے عظیم اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عاشقانِ رسول کیلئے ایک مرتبہ پھرحقیقی بیداری کاوقت آن پہنچاہے روضۂ رسول ﷺاورصدیقی آوازیں مسلم قوم کے کانوں میںعظیم تاریخ کوزندہ کرنے کی غیرت دلارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم اُمہ کوتحفظ ختم نبوت کیلئے اپنی ایمانی غیرت کوبیدارکرنے اورختم نبوت کی اہمیت کودنیاکے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرنے کی اشدضرورت ہوگی ۔مرزاگلام احمدقادیانی کونبی ماننے والے چاہے کسی اندازمیں کیوں نہ ہوں دائرہ اسلام سے خارج اورمرتد ہیں۔عقیدہ ختم نبوت پرایمان اہل اسلام کا بنیادی حصہ ہے ۔

مولاناقاری محمداسحاق فاروقی نے مزیدکہاکہ اخلاقیات ،معاملات اور انسانیت کی قدریں ہمارے آقاخاتم النبیین ﷺ،خلفائے راشدینؓ ،صحابہ کرامؓ اوراؤلیاء اللہ بزرگان دین سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔جولوگ اللہ اوراُس کے رسول ﷺ کے خیرخواہ نہیں ہیں وہ ہمارے ہمدرد کسی طرح نہیں ہوسکتے ۔ایسے لوگوں کواعلیٰ عہدے توکجاادنیٰ درجہ کاعہدہ دیکراہل اسلام عشاقِ رسولﷺ پرمسلط کرناائین پاکستان کی صریح توہین اورخلاف ورزی ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button