ڈومیلی

ڈومیلی سنٹر پر بھی احساس کفالت پروگرام کا دوسرا مراحلہ شروع

ڈومیلی: ڈومیلی سنٹر پر بھی احساس کفالت پروگرام کا دوسرا مراحلہ شروع، غریب اور مستحق خاندانوں میں پونے تین کروڑ تقسیم ہوچکی ہے۔
ڈومیلی میں قائم احساس کفالت سنٹر کے انچارج نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ احساس کفالت پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، ڈومیلی سنٹر پر دوسرے مراحل میں بھی غریب اور مستحقین خاندانوں میں رقوم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈومیلی سنٹر پرتقریبا پونے تین کروڑ روپے کی رقم کی ادائیگی ہوچکی ہے، پہلے مرحلے میں بے نظیرانکم سپورٹ میں رجسٹر خاندانوں کو بائیومیٹرک کے بعد رقم تقسیم کی گئی، دوسرے مرحلے میں 8171پر کئے جانے والے ایس ایم ایس کی واپسی کے بعد خاندانوں کو رقم دی گئی، تیسرا مرحلہ باقی ہے، سنٹر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل کی ٹیم بھی سنٹر پر موجود رہتی ہے اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کہ عہدیداران بھی ڈیوٹی پر معمور ہیں، شہریوں نے عمران خان کا شکریہ اداکیا کہایہ حکومت کا اچھا اقدام ہے جو مکمل تصدیق کے بعد غریبوں اور مستحق افراد میں رقوم تقسیم کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button