دینہ

کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری

حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اداروں کے 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے ، جبکہ فوڈ پوائنٹس ، ریسٹورنٹس، ہوٹلوں کو رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ، تمام کھانے پینے کے پوائنٹس رات 10 بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جاسکیں گے ۔

ریسٹورنٹس ، ہوٹلز سمیت تمام اقسام کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر نے کے پابند ہونگے ۔ تمام پارکس ، تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انتظامات بھی صرف کھلی جگہوں پر کئے جا سکیں گے ، جاری کردہ ہدایات کی خلاف وزری کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button