جہلماہم خبریں

برطانیہ سے آنے والی فیملی کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا

جہلم: بیرون ممالک سے آنیوالے افراد کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے افراد گرفتار کر لئے ہیں، یہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ ہے جو کہ پورے صوبہ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے آج ڈی پی او کانفرنس روم میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر،ڈی ایس پی صدر سرکل سلیم اکبر،ایس ایچ او دینہ انسپکٹر ملک آصف نواز ،اے ایس آئی طارق محمود کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ولید احمد بٹ اپنی فیملی کے ہمراہ انگلینڈ سے آئے جب وہ اپنے گھر کے سامنے پہنچے تو چار نامعلوم مسلح ملزمان نے آتشیں اسلحہ کی نوک پر ان سے زیورات،نقدی، فارن کرنسی اور پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ دیگر سامان لیکر فرار ہوگئے۔
ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے بتایا کہ محمد اعجاز ساکن ڈھوک اپنی فیملی کے ہمراہ انگلینڈ سے بذریعہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے آرہے تھے جن کو الطاف بائی پاس پر نامعلوم افراد نے طلائی زیورات نقدی اور سفری دستاویزات کے ساتھ ساتھ تمام سامان سے محروم کردیا۔جس پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او ملک آصف نواز نے موبائل کالز کے ذریعے اس بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ عثمان بٹ ولد ثناء اللہ ساکن گڑی ٹاہلیانوالہ گلی دولتالہ ہاؤس لاہور کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے انکشاف پر عاصم جہانگیر چاکرہ منڈی راولپنڈی رانا ناصر ایوب ساکن چونگی دو کش لاہور کینٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ برٹش پاسپورٹ اور چار بیگ مسروقہ کے ساتھ ساتھ طلائی زیورات برآمد کرلیے۔
ڈی پی او جہلم سید حماد عاب نے بتایا کہ اس گینگ کے دوسرے افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اس گینگ نے الیاس صادق وٹ کے گھر ہونیوالی واردات کا بھی انکشاف کیا ہے کیونکہ یہ ملزمان اسلام آباد،ایبٹ آباد،راولپنڈی لاہور میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں جبکہ عثمان بٹ پچاس ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے سرائے عالمگیر ضلع گجرات میں بھی وارداتیں کی ہیں اور جیل میں رہ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button