جہلم

سینئر صحافی کا گھر آگ کے شعلوں میں جلتا رہا، فائر برگیڈ کا عملہ افسران کی چاکری میں مصروف

جہلم: محلہ عباس پورہ جہلم میں سینئر صحافی کا گھر آگ کے شعلوں میں جلتا رہا ، فائر برگیڈ کا عملہ افسران کی چاکری میں مصروف ، صحافی برادری کا ڈپٹی کمشنر سے سخت کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محلہ عباس پورہ کے رہائشی معروف سینئر صحافی راجہ شہزاد علی کے گھر گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی بروقت اطلاع میونسپل کمیٹی جہلم کے شعبہ فائر برگیڈ کو دی گئی جواباً ٹیلیفون اٹینڈ کرنے والے شخص نے بتایا کہ فائر برگیڈ گاڑی کا ڈرائیور بڑے صاحب کے زاتی کام کے سلسلہ میں گئے ہوئے ہیں جب واپس آئینگے تو جہاں آگ لگی ہوئی ہے وہاں پہنچ جائیں گے۔ اس دوران آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چند گھنٹوں میں گھر کا سارا سازو سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

اس حوالے سے اہل محلہ سمیت صحافیوں نے فائر برگیڈ کے عملے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ اگر فائر بریگیڈمیونسپل کمیٹی جہلم کا عملہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتا اور متعلقہ افسران نے ماتحت ملازمین سے گھروں کے کام کاج کروانے ہیں تو ایسے شعبہ کو بند کر دیا جائے جو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت نہیں کرسکتا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button