چیئرمین ایم سی کھیوڑہ مستعفی، ملک فیصل اور ملک شوکت کی میونسپل کمیٹی ملازمین سے الوداعی ملاقاتیں

ہم نے اپنے دورہ اقتدار میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے،ہمارے دور اقتدار اور ہمارے کیے ہوئے ترقیاتی کاموں کو عوام صدیوں یاد رکھے گی۔ ملک فیصل عباس

0

کھیوڑہ: چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے گروپ لیڈر ملک دانیال خان کی قیادت میں اپنے عہدے کا استعفیٰ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کو دے دیا۔ استعفے کے بعد گروپ لیڈر ملک دانیال خان، سابق چیئرمین ملک فیصل، سابق وائس چیئرمین ملک شوکت حیات کا میونسپل کمیٹی ملازمین کے ساتھ الواداعی ملاقاتیں۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک فیصل عباس نے گروپ لیڈر ملک دانیال خان کی قیادت میں استعفیٰ دیا۔ استعفیٰ دینے کے بعد سابق چیئرمین ملک فیصل عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دورہ اقتدار میں تاریخی ترقیاتی کام کروائے، میرے دور اقتدار سے پہلے کسی بھی چیئرمین نے شہر کے لیے کوئی تعمیروترقی کے لیے کام نہیں کیا، ہمارے دور اقتدار اور ہمارے کیے ہوئے ترقیاتی کاموں کو عوام صدیوں یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کی خدمت کرنے کا مشن جاری رکھوں گا، الحمداللہ میں نے اپنے دور اقتدار میں تھانہ کچہری کی سیاست کو فروغ نہیں دیا، کوئی بھی شہری میرے دفتر یا میرے گھر کسی بھی قسم کے کام کے لیے آیا تو الحمداللہ میں نے عوام کے بلاتفریق اور بغیر کسی سفارش کے کام کیے، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے شہریوں کی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا۔

آخر میں سابق چیئرمین ملک فیصل عباس کا سابق وائس چیئرمین ملک شوکت حیات گروپ لیڈر ملک دانیال خان چیف آفیسر عامر تنویر اسسٹنٹ چیف آفیسر حاجی محمد سلیمان ملک امین چوہدری رفیق و دیگر ملازمین کے ساتھ الواعی ملاقات کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.