پڑی درویزہسوہاوہ

ترقیاتی پروگرام میں منظور شدہ منصوبوں کی کانٹ چھانٹ کرنیوالے ن لیگ کے وفا دار نہیں ہیں۔ اویس خالد

پڑی درویزہ: ترقیاتی پروگرام میں منظور شدہ منصوبوں کی کانٹ چھانٹ کرنے والے مسلم لیگ ن کے وفا دار نہیں ہیں ۔ صرف منظو ر شدہ منصوبے کی تکمیل کے لیے ہر قسم کی مد د کی یقین دہانی، ایم پی اے و پارلیمانی سیکریٹری راجہ اویس خالد کی پڑی درویزہ کے عمائدین کے وفد کو یقین دہانی ۔

تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24و پارلیمانی سیکریٹری راجہ اویس خالد نے کہا کہ منصوبہ ایم این اے یا ایم پی اے کی گرانٹ سے منظور ہو عوام کی فلاح اور ترقی بنیاد ہونی چاہیے ۔ کسی بھی ترقیاتی منصوبہ کی تکمیل میں سیاسی منافرت کو قبول نہیں کیا جائے گا ایسے عناصر مسلم لیگ ن کے وفا دار نہیں ہیں بلکہ ایک آب دوز کا کردار کر رہے ہیں ۔

وہ گزشتہ روز ڈھوک میکڑ ، گیگی سیداں پھلڑے سیداں روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پڑی درویزہ کے عمائدین کے ایک وفد سے باتیں کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کامیاب سیاست میں پسند نا پسند کا کوئی ہدف نہیں ہوتا بس عوام کی فلاح اور ترقی مقصد ہونا لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑی درویزہ تا ڈھوک جبہ پورے راستے کی تعمیر کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی خلاف ورزیوں کے متعلق ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم اور کمشنر راولپنڈی ڈویژن تک کو بھی اطلاع کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button