دینہ

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، افتخار حسین ملک صدر منتخب

دینہ: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سالا نہ انتخابات مکمل، افتخار حسین ملک صدر جبکہ ڈاکٹر اشرف جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ڈاکٹر ناصر ضیاء مجلس عاملہ،راجہ ناصر کیا نی تحصیل سوہاوہ کے صدر تحصیل جہلم سے مقصود الٰہی صدر تحصیل دینہ سے محمد ریاض جبکہ تحصیل پنڈدادنخان سے ملک سعادت محمود اعوان صدر منتخب ہو گئے،شہریوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے،متفقہ طور پر ملک افتخار پرنسپل راحیل ہائی سکول دینہ صدر جبکہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشرف کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح باقی عہدیدران میں سرپرست اعلی راجہ اسد ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تاثیر احمد، سینئرنائب صدر محمد رفیع ،نائب صدر شیخ ضیاء فاروق ،سیکرٹری نشرو اشاعت پروفیسر شریف ساجد ،صدر شعبہ خواتین کے لیے زاہدہ پروین،جبکہ تحصیل صدور کے لیے دینہ سے محمد ریاض ،جہلم سے مقصود الہی،سوہاوہ سے راجہ ناصر کیانی جبکہ تحصیل پنڈ دادنخان سے ملک سعادت محمود اعوان منتخب ہو گئے ۔

اسی طرح مجلس عاملہ ڈاکٹر ناصر ضیاء جبکہ مجلس عاملہ کے ممبر ان میں راجہ محمود الحسن ،چوہدری اظہر ،حافظ وسیم انور ،چوہدری قربان ،میاں محمد ثقلین ،نازیہ اعجاز بٹ ،چوہدری مشتاق ،سکندر حیات ،چوہدری علی حیدر ،چوہدری شاہد ،حافظ خلیل ،چوہدری شریف ،ابرار حسین،راجہ محمد عمران ،راحیلہ رحمان ،چوہدری ارشد محمود ،نذیر احمد منتخب ہوئے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ا یشن کے کامیاب ہونیوالے عہد یدران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد بھی کیا گیا ،حلف برداری کی تقریب زیر صدارت سرپرست اعلی راجہ اسد منعقد ہوئی، اس موقع پر نو منتخب صدر ملک افتخار حسین نے تمام پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر ملک افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی میں صدر منتخب ہوا ہوں میری اولین ترجیح ہوتی ہے کہ اپنے پروائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کے مسائل حل کرو ںڈسٹرکٹ جہلم بھر سے کسی نے بھی میرے مقابلے میں کاغذ ات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں کہا آپ نے مجھے اس قابل سمجھا ،میرے دروازے چوبیس گھنٹے پرائیویٹ سکو لز انتظامیہ سمیت ہر کسی کے لیے کھلے ہیں ،دوسروں کی مدد کر کے مجھے دلی سکون ملتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button