جہلم

ورلڈ ٹیچرز ڈے؛ علم کی روشنی سے فیضیاب ہو کر خوشحالی کی منازل طے ہو سکتی ہیں۔ سرفراز ملک

جہلم: علم ایک روشنی ہے اس سے فیضیاب ہو کر ہی ترقی و خوشحالی کی منازل طے ہو سکتی ہیں اور اساتذہ کرام ہی اس روشنی کو قوم تک منتقل کرنے ذریعہ ہیں ہمارے اساتذہ کرام ہمارا فخر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج وجی ایل ٹی کوآرڈینیٹر جہلم ریجن سرفراز ملک نے5اکتوبر’’ ورلڈ ٹیچرز ڈے ‘‘ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے محسن ہوتے ہیں اور محسن کا احترام کرنیوالے ہی پھل پاتے ہیں علم پیغمبروں کی میراث ہے استاد اسی لئے تو قوم کو سیدھی راہ دکھاتا اور علم کے زیور سے آراستہ کرنے کا فر یضہ انجام دیتا ہے استاد کو روحانی باپ کا درجہ بھی حاصل ہے کیونکہ اس کی تربیت سے ہی آدمی کا اخلاق و اطوار سنورتے اور وہ انسان بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ استاد ماضی کو روشن ، حال اور مستقبل کو شاندار بناتا ہے آج کا دن اساتذہ کرام کی خدمات کے اعتراف اور ان سے محبت و عقیدت کے اظہار کا دن ہے استاد کی عزت سے زندگی کو سنگھار اور درسگاہوں کو رونق ملتی ہے معاشرے کا حسن اور قدرت کے حسین تصورات استاد کی محنت کا ثمر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button