کویت ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے خالد محمود اعوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0

سوہاوہ: کویت ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے خالد محمود اعوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات سمیت اہالی علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی، کلمہ شہادت کی صداؤں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک، سیاسی رہنماؤں اور عزیزواقارب کی طرف سے قبرپر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں، امیر کویت کی جانب سے لواحقین کو تعزیتی خط بھی ارسال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں ٹریفک حادثے میں دیوان حضوری کا رہائشی خالد محمود اعوان جاں بحق

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے دیوان حضوری کے رہائشی سابق جنرل کونسلر ڈاکٹر محمد یوسف اعوان کے بڑے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ ہانگ کانگ کے رہنما ساجد محمود چیف کے بڑے بھائی خالد محمود اعوان جو کہ چند روز قبل کویت میں ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے کی میت انکے آبائی گھر پہنچی تو گاؤں کی فضا پر غم کے بادل چھا گئے۔ ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ غم کی تصویر بنا ہو ا تھا۔

خالد محمود کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد، سابق ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری ندیم خادم، چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر، رہنما پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ چوہدری بشارت حسین وحید،پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ کے بانی محمد فرخ اقبال، راجہ محمد آصف، علی اصغر شاہد(رہنما پی پی پی ناروے) ، راجہ تسلیم احمد کیانی، شکیل بھٹی(PMLNفرانس)، چوہدری محمد یوسف، چوہدری شوکت علی، چوہدری محمد اسلم، چوہدری صغیر حسین چیمہ سمیت اہالی علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں کلمہ شہادت کی صداؤں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ خالد محمود کی قبر پر چوہدری ندیم خادم اور راجہ سفیر اکبر نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

مرحوم طویل عرصہ سے کویت میں ایک آئل کمپنی میں ملازم تھے ۔یکم اپریل کو انکی کمپنی کے ملازمین کو لانے لے جانے والی دو بسوں میں شدید تصادم کے باعث تین پاکستانیوں سمیت 15افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر کویت شیخ سباح الاحمد الجابر السباح کی جانب سے خالد محمود کی ناگہانی موت پر انکے لواحقین کو تعزیتی خط بھی ارسال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.