جہلم

سسٹم میں خرابی کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

جہلم: ریلوے سرور سسٹم کی خرابی 3روز بعد بھی درست نہ ہو سکی، سرور سسٹم میں خرابی کے باعث ٹکٹوں کی بکنگ بند ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ، ریلوے کا شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرور کی خرابی تیسرے روز بھی دور نہ ہوسکی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ نجی ادارے کو سونپ رکھا ہے بروقت واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی نے لنک ڈاؤن کر دیا ہے محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث جہلم سمیت ملک بھر کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مینول سسٹم کے ذریعے ٹکٹس جاری کرکے مسافروں کی مشکلات کم کی جارہی ہیں ، جبکہ مسافروں کو گزشتہ 3 روز سے ٹکٹ کے حصول کیلئے صبح سویرے لمبی قطاروں میں لگا کر زلیل و خوار کیا جا رہاہے۔

دوسری طرف ریلوے زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے آئی ٹی کمپنی کے واجبات ادا نہیں کئے گئے اور نہ ہی محکمہ اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، جس کیوجہ سے مسافرپچھلے 3 روز سے ٹکٹوں کی بکنگ مکمل طور پر بند ہے ، مسافر بار بار ریلوے اسٹیشن کے چکر لگا رہے ہیں مگر سسٹم فعال نہیں ہو رہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button