کھیوڑہ میں مسلم لیگ ن کا پاور شو فلاپ، لیگی کونسلرز نے رہنماؤں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0

کھیوڑہ میں مسلم لیگ ن کا پاور شو فلاپ، ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی، ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے مختلف یوسی چیئرمینوں کے ہمراہ کھیوڑہ تقریب میں شرکت کی مگر مسلم لیگی کونسلرز کی اکثریت نے تقریب میں شرکت نہ کر کے ن لیگی رہنماؤں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں چند دن پہلے مسلم لیگ ن نے ایک تقریب منعقد کی شہر میں ریلی نکالی اور گلیوں و گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی کا افتتاح مسلم لیگی ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی، مسلم لیگی ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل اور ان کے ہمراہ راجہ لیاقت علی خان چیئرمین یوسی چک شادی ڈاکٹر نصیر احمد کھنڈوعہ چیئرمین یوسی گولپور و دیگر چیئرمینوں نے شرکت کی ۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے ویلکم کیا اور تقر یب میں مسلم لیگ ن کے چند کونسلرز نے شرکت کی اور اکثریت نے تقریب میں شرکت نہ کر کے عدم دلچسپی ظاہر کی اور کھیوڑہ ن لیگی رہنما عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ذمہ داران و عوام کی عدم شرکت نے مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.