جہلم

جہلم میں قرآن محل کی تعمیر کیلئے 3 کنال سے زائد جگہ وقف

جہلم: سرزمین جہلم کیلئے بڑی سعادت، جہلم میں قرآن محل کی تعمیر کیلئے 3کنال سے زائد جگہ وقف کرکے اہلیان موضع جنجیل ضلع بھر میں بازی لے گئے، قرآن محل میں شہید قرآن مقدس ، سپارے اور مقدس اوراق محفوظ کئے جائیں گے، نگران تحریک عظمت قرآن فرحان نقشبندی اورا صغر مرزا کی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق شہید قرآن مقدس ، سپاروں اور دیگر مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے اور محفوظ کرنے کے مشن میںمصروف تحریک عظمت قرآن کے کارکنوں کی کوششیں رنگ لائیں اور جہلم شہر میں قرآن محل کی تعمیر کیلئے موضع جنجیل نزد سنگھوئی میں تین کنا ل سے زائد زمین وقف کردی گئی ہے جس پر قرآن محل تعمیر کرکے مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے اور محفوظ کرنے کا کام کیا جائے گا۔

اس سے قبل تمام مقدس اوراق تحریک عظمت قرآن کے مرکزی دفتر گجرات میں قائم قرآن محل میں محفوظ کئے جاتے تھے ۔

اس حوالے سے تنظیم کے ضلعی نگران فرحان نقشبندی ، نگران تحصیل جہلم اصغر مرزا نے بتایا کہ جہلم شہر کے لیئے یہ بہت بڑی سعادت ہے کہ مقدس اوراق کو اس سرزمین پر تاقیامت محفوظ کیاجائے گا۔

انہوںنے بتایا کہ گزشتہ تین سال سے ہم جہلم شہر میں قرآن محل بنانے کیلئے جگہ کی تلاش میں سرگرداں رہے اور ہماری کوشش کو کامیاب بنانے میں اہلیان موضع جنجیل نے بھر پور ساتھ دیتے ہوئے تین کنال سے زائد رقبہ وقف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس عظیم ترین مقصد کیلئے بھر پور تعاون کرنے پر ہم تمام اہلیان جنجیل خصوصا بانی محفل نعت ’’کرم یہ سرکارﷺ کا ‘‘حاجی محمد امین، محمد اشرف ، صوبیدار امت رسول، حاجی عبدالرزاق ، تنویر مجید ، چوہدری شاہد محمود، چوہدری مظہر کے شکر گزار ہیں جنہوںنے مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کے عظیم ترین مشن کیلئے ہماراساتھ دیا، فرحان نقشبندی نے کہا کہ بہت جلد موضع جنجیل میں قرآن محل کی تعمیر شروع کردی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button