دینہاہم خبریں

جمعہ کی نماز پڑھنے کیلئے جانے والا دینہ کا کم عمر لڑکا گھر واپس نہ پہنچ سکا

دینہ کا رہائشی14سالہ 9ویں کلاس کا طالب علم 3دن سے لاپتہ ،جمعہ کی نماز کے لئے گھر سے گیا اور ابھی تک گھر واپس نہ پہنچ سکا ،والدین پریشان ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ لال شاہ بخاری کا رہائشی 14سالہ 9ویں جماعت کا طالب علم فرحان فاروق ولد محمد فارق 3روز گزرنے کے باوجود گھر نہ پہنچ سکا،فرحان 29 مئی کو جمعہ کی نماز کے گئے گھر سے گیا اور ابھی تک واپس نہ آیا۔

کم عمر لڑکے نے سفید رنگ کے کپڑے اور سلیپر پہن رکھے تھے ،والدین پریشان ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button