پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کا مرکزی قبرستان گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل

تحصیل پنڈدادنخان کی نا اہل ، نالائق انتظامیہ ، محکمہ مال کے کرپٹ افسران اور تھانہ جلالپور شریف کے عملہ کی قبضہ مافیاء کی پشت پناہی کی وجہ سے پنڈی سید پور کے علاقہ کھیویانوالہ (سگھر پور) کا مرکزی قبرستان گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گیا۔قبروں کی سرعام بے حرمتی ہونا شروع۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی نا اہل ، نالائق انتظامیہ ، محکمہ مال کے کرپٹ افسران اور تھانہ جلالپور شریف کے عملہ کی قبضہ مافیاء کی پشت پناہی کی وجہ سے فیلڈ آفس نمبر2 پنڈی سید پور کے علاقہ کھیویانوالہ(سگھر پور) کا مین قبرستان گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گیاہے جہاں ہر وقت گندا پانی کھڑا رہتا ہے اور تمام قبروں کی سرعام بے حرمتی کی جا رہی ہے۔

چند نام نہاد سفید پوشوں کی وجہ سے قبرستان کی قبریں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں جس سے قرآنی کلمات کی بے حرمتی ہو رہی ہے یاد رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان کے اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین کا یہ دعویٰ ہے کہ یونین کونسل پنڈی سید پور کا علاقہ سگھر پور میں اپنا علاقہ ہے جس کی وجہ سے اس کا یہ حال ہے؟ ۔

مذہبی ، سماجی و رفاہی حلقوں نے حکومت وقت سے قبرستانوں کی بے حرمتی کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button