جہلم

جہلم میں خطہ پوٹھوہار میں آبی سہولیات کے اور کسان آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جہلم: ضلع کونسل ہال میں خطہ پوٹھوار میں آبی سہولیات کے بالائی و زرعی حصہ میں تحفظ ارضیات کے کام اور منی ڈیم کی مرمت کے منصوبے کی آگاہی کے سلسلے میں کسان آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلہ میں آباد کے تعاون سے ضلع کونسل ہال جہلم میں ایک بڑا سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ضلع جہلم کے کسانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ تحفظ ارضیات اور محکمہ زراعت کے افسران بھی شریک تھے۔

سیمینار میں کسانوں کو آباد کے مختلف منصوبہ جات کے متعلق آگاہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ آباد کے تما م موجودہ اور سابقہ منصوبہ جات کا مقصد کسانوں کی معاشی خوشحالی، بارانی علاقہ جات میں پانی کے ذخیرہ کو محفوظ بنانا اور زراعت کو فروغ دینا شامل ہے۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں چیف آباد قراۃ العین رشید نے آباد کے منصوبہ جات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کسانوں کو دعوت دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں آباد کے مہیا کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ چیف آباد نے کسان شرکاء نے کسانوں کے مسائل سنے اورسوالات کے جوابات دیے۔

کسانوں نے چیف آباد کا شکریہ ادا کیااور اس امیدکا اظہار کیا کہ ان کے توسط سے بارانی علاقہ جات میں پانی کے مسائل پر جلد قابو پا لیا جائے گااور زیادہ سے زیادہ اراضی کو قابل ِ کاشت بنایا جائے گاجوکہ بارانی علاقہ جات میں رہنے والے لوگوں کے لیے خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button