پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان پولیس نے دو بدنام زمانہ اشتہاریوں کو دبوچ لیا

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر پنڈدادنخان پولیس نے اشتہاریوں کو دبوچ لیا، بد نام زمانہ اشتہاری رنگو اور شاہد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، دونوں اشتہاری مختلف ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے، اہل علاقہ نے ایس ایچ او غفور بٹ اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق 3مختلف ڈکیتی کی وارداتے کرنے والا اورنگزیب عرف رنگو جو کہ 2016ء سے اشتہاری تھا ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی اشتہاریوں کی گرفتاری کے خلاف خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کمر کس لی اور 2اشتہاریوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور پولیس سے آنکھ مچولی کھیل رہا تھا کہ ایس ایچ او اور ان کی ٹیم اے ایس آئی محمد اسلم وغیرہ کے ہمراہ شیشہ گراؤنڈ کھیوڑہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

اسی طرح شاہد ساکن مونا ڈپو بھلوال بھی ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا اور 2013ء سے اشتہاری تھا ایس ایچ او اور ان کی ٹیم اے ایس آئی محمد شہباز وغیرہ نے اشتہاری کا گھیرا تنگ کر کے بس پر سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

اہل علاقہ اور عوام دوست گروپ نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی ایس ایچ او عبدالغفور بٹ اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button