دینہ

دینہ میں نئے پلازوں کی تعمیر زورں پر، ساتھ والی بلڈنگوں کیلئے خطرات کے بادل منڈلانے لگے

دینہ: شہر میں نئی تعمیرات کے دوران تہہ خانوں کی نقشہ جات میں منظوری نے ساتھ والی بلڈنگوں کے لیے خطرات کے بادل منڈلانے لگے ،پرانی و خستہ حال عمارتوں کے ساتھ نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے تہہ خانوں کی اجازت سے کسی بھی بلڈنگ کے گرنے سے بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں نئے پلازوں کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے جس میں بلدیہ دینہ کی طرف سے نقشہ جات کی منظوری لازم قرار ہے ۔نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگوں میں تہہ خانے کے نقشے کی منظوری بغیر موقعہ دیکھے دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ساتھ والی پرانی عمارتوں کے گرنے کے خدشات لاحق ہو گئے ہیں ۔تہہ خانوں کی اجازت کے دوران احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ تہہ خانوں کی کھدائی کے دوران ساتھ والی عمارتیں گرنے سے کسی بھی بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کے دوران تہہ خانہ جات منظوری سے قبل سروے کو لازم قرار دیا جائے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button