جہلم میں خونخوار کتے کا 16 سالہ بچے پر حملہ ،بچہ شدید زخمی

0

جہلم: خونخوار کتے کا 16سالہ بچے پر حملہ ،بچہ شدید زخمی ، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں عرصہ دراز سے کتے مار مہم ختم ہو چکی ہے شہر بھر میں آوارہ کتے دندناتے پھرتے ہیں اور شہریوں پر حملہ آور ہو تے رہتے ہیں۔

پولیس 15کے دفتر کے عین سامنے ایک خونخوار کتے نے 16سالہ بچے مرزا خان ولد نیامت خان پر حملہ کر کے اس کے چہرے ، بازوں اور ٹانگوں کو چبا ڈالا جس سے بچہ شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا۔

ریسکیو 1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچے کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.