ڈومیلی کے علاقہ میں چلتے کیری ڈبہ میں آتشزدگی، کیری ڈبہ جل کر خاکستر

0

ڈومیلی: نواحی علاقہ میں چلتے کیری ڈبہ میں پیٹرول لیک ہونے سے آگ بھڑک اُٹھی ،کیری ڈبہ میں سوار لوگوں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں ،کیری ڈبہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پھڈیال سے ڈومیلی کی طرف آنے والے کیری ڈبہ میں پیٹرول کی لیکج کے باعث مغل آباد کے مقام پر آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے کیری ڈبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کیری ڈبے میں سوار لوگوں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں ،کیری ڈبہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.