واپڈا دفتر سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ای جہلم سرکل جبار احمد خان نے شہریوں کے مسائل سنے

0

سوہاوہ: واپڈا دفتر سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس ای جہلم سرکل جبار احمد خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے،دیگر افسران اور واپڈا اہلکاربھی اس موقع پر انکے ہمراہ موجود تھے، سیاسی وسماجی، کاروباری شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا آفس سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ سب انجینئر جہلم سرکل جبار احمد خان نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ اس موقع پر ایکسیئن واپڈا آصف اللہ ، ایس ڈی او اقبال شاہ اور ڈویژنل چیئرمین حاجی عادل سمیت واپڈا اہلکار بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

سیاسی وسماجی ، کاروباری شخصیات چوہدری بشارت حسین وحید، چوہدری نائیک محمد شبیر، عتیق الرحمن بٹ، حاجی محمد سرفراز، چوہدری محمد سعیدکے علاوہ معززین علاقہ اورصارفین نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای جہلم سرکل جبار احمد خان نے کہا کہ سوہاوہ میں گرڈ سٹیشن کے قیام کے لئے زمین کی خریداری آخری مراحل میں ہے ۔ انشا ء اللہ جلد ہی معاملات طے پاجائیں گے ۔سوہاوہ اور سنگھوئی میں کفی مدت سے وولٹیج کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔ سنگھوئی میں گرڈ سٹیشن کے لئے مفت زمین کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے جبکہ سوہاوہ میں ابھی گرڈ سٹیشن کے لئے جگہ کا مسئلہ درپیش ہے جس کو جلد حل کرنے کے لئے معززین علاقہ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے صارفین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا آفس مسہ کسوال میں منتقل نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ بدستور سوہاوہ میں ہی رہے گا۔ واپڈا سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کے انعقاد پر شہریوں نے ایس ای جہلم سرکل جبار احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.