جہلماہم خبریں

شہریوں کو سستے داموں اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سردار خرم سہیل خان لغاری

جہلم: مشیر وزیر اعلی پنجاب سردار خرم سہیل خان لغاری کا دورہ جہلم، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مشیر خوراک پنجاب نے ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں شہریوں کو سستے داموں اشیا خرد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس مقصد کے لئے خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی بارے آگاہی دی جا رہی ہے. سرکاری آٹا سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام دوکانوں پر چینی 70 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی جا رہی ہے۔ روٹی اور نان کو وزن کے مطابق سات اور دس روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے، ضلع میں قیمت اپلیکشن بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اس پر درج شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جہلم میں قریب 40 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس جن میں سے زیادہ تر مسائل کا ازالہ کیا جا چکا ہے، سردار خرم سہیل لغاری نے کھلی کچہری کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اقدامات، ترقیاتی کاموں کی تفصیل، صحت اور تعلیم سمیت دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ لی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم میں اگزام ایمرجنسی پروگرام، ہا نیسٹی شاپس، تربیہ پروگرام اور دیگر نئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات بھی ضلع بھر میں جاری رہے اور ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر ڈینگی کے مریضوں کی صحت یابی ممکن ہوئی، ڈی سی جہلم نے بتایا ہے مشن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت بجولا جنگل میں کامیابی سے ورلڈ فارسٹ ڈیپر 26000 پودے لگائے ہیں جن میں سے 95 فیصد پودے موقع پر موجود ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ پیٹرول پمپس پر پودے لگانے اور واشرومز کی صفائی و دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر سیف انور نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع میں شیلٹر ہوم کی تعمیر اپنی مدد آپ کے تحت ممکن ہوئی، دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی جا رہی ہے، جبکہ روہتاس تا ٹلہ جوگیاں چیر لفٹ بنائی جائے گی،اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ مال، محکمہ صحت، بہبود و آبادی اور دیگر بارے بریفنگ دی جس پر مشیر وزیر اعلی پنجاب نے اظہار اطمینان کیا۔
اجلاس میں ایم پی اے راجہ یاور کمال، چوہدری ظفر اقبال، صبرینہ جاوید،ایڈشنل ڈپٹء کمشنر میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں مشیروزیر اعلی سردار خرم لغاری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور سرکاری پناہ گاہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے اقدامات کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button