ڈومیلی کے علاقہ جوہدہ میں جانور کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کرنے والا چیتا تاحال نہ مل سکا

0

سوہاوہ: محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیموں کی عاصم چیمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف جہلم کی ہدایت پر ڈومیلی کے جنگلات کی پٹرولنگ، ڈومیلی کے علاقہ جوہدہ میں جانور کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کرنے والا چیتا تاحال نہ مل سکا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے نواحی گاؤں جوہدہ ناڑا میں دن دیہاڑے گاؤں پر اچانک خون خوار چیتے نے حملہ کر دیا اور متعدد جانوروں کو مار ڈالا، حملہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا ،گاؤں کے لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔

جن علاقوں میں چیتے کے حملہ سے بکریوں ہلاک ہوئی تھی اس سے ملحقہ جنگلات میں محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے پٹرولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ کسی بھی نزدیکی آبادی کے علاقے میں چیتے کے پاؤں کے نشانات نہیں ملے۔

محکمہ وائلڈ لائف حکام کاکہنا ہے کہ پٹرولنگ کا عمل آئندہ چند روز تک جاری رہے گا اور چیتے کے علاقے کی نشاندہی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ اگر مزید کوئی چیتایا اس کا خاندان اس یا کسی اور جنگل میں آباد ہیں تو ان کی مانیٹرنگ کی جا سکے تاکہ آئندہ ان جانوروں کو آبادیوں سے دور رکھنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.