سوہاوہ میں ایک ہی دن میں 2 ڈکیتیاں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سے محروم

0

سوہاوہ:ڈاکو راج، پولیس شہریوں کو تحفظ دینے ناکام، ایک ہی دن میں تھانہ سوہاوہ کی حدود میں دو ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور کیش سے محروم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے رہائشی احسن اہل خانہ سمیت موٹرسائیکل رکشہ پر دیوان حضوری گاوں میں واقع مزار پر حاضری کے لئے گئے تو واپسی پر ٹنڈوی موڑ کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر انھیں روکا اور خواتین سے طلائی زیورات اور نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع 4 کلومیٹر دوری پر واقع تھانہ سوہاوہ میں دی گئی لیکن شدید خوف اور پریشانی کے عالم میں متاثرین تقریباً 45 منٹ تک پولیس کا انتظار کرکے واپس چل دیئے۔

ایک اور واردات میں شاہ سفیر کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار ایک غریب محنت کش سے موبائل فون اور دن بھر کی سیل کی رقم لے کر فرار ہو گے۔

متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اطلاع دینے کے باوجود جو 45 منٹ میں موقع واردات پر نہیں پہنچی وہ ہمیں کیا انصاف دلانے گی اس لئے ہم کوئی درخواست دائر نہیں کرنا چاہتے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب واقعہ کا نوٹس لیں اور تھانہ سوہاوہ کے تمام غیر زمہ دار عملے کو فوری بر طرف کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.