ترقیاتی کاموں سے سیاسی مخالفین بری طرح گھبرا چکے ہیں۔ ملک قمر حسین

0

کھیوڑہ: شہر میں بھرپور ترقیاتی کام جاری ہیں ترقیاتی کاموں سے سیاسی مخالفین بری طرح گھبرا چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے کونسلر ملک قمر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محلہ جوتانیہ میں حسینیہ امام بار گاہ سے لے کر ریلوے پھاٹک تک روڈ کی تعمیر شروع کروانے پر اور محلہ جوتانیہ میں500فٹ واٹر سپلائی کی لائن لگوانے پر ہم چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات و دیگر کونسلر کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین ملک فیصل عباس وائس چیئرمین ملک شوکت حیات نے کھیوڑہ شہر میں تاریخی ترقیاتی کام شروع کروائیں ہیں آج تک کھیوڑہ شہر میں اس سے قبل اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جیتنے اب شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.