پنڈدادنخان

فواد چوہدری دونوں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ چوہدری سلطان احمد

دھریالہ جالپ: عرصہ 35سال سے مسلم لیگ (ن)کے اْمیدواروں کو اپنے حلقہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرواتے رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے سیاہ و سفید کے مالکوں نے اقرباپروری اور اپنی جائیدادیں بنانے اور ملک لوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیابلکہ ملکی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک بھجواتے رہے۔

ان خیالات کا اظہار علاقہ جالپ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سلطان احمدآف کانیانوالہ نے پریس کلب دھریالہ جالپ میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانیانوالہ کی گوندل برادری نے متفقہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ NA-67اور PP-27کے نامزد اْمیدوار چوہدری فواد کی مکمل حمایت اور تعاون کا اظہار کیا ہے اور باقاعدہ اْن کی حلقہ میں الیکشن کمپین زور و شور سے چلانے کا کہا ہے ۔

چوہدری سلطان احمد گوندل نے کہا کہ چوہدری فواد دونوں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button