ڈومیلی ڈیم میں 27 سالہ سرکاری ملازم ڈوب کر جاں بحق

0

ڈومیلی: ڈومیلی ڈیم میں 27سالہ سرکاری ملازم ڈوب کر جاں بحق ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیلتے ہوئے نوجوان کو باہر نکالا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواح میں ڈومیلی ڈیم میں 27سالہ نوجوان محمد بلال ولد آغا خان سکنہ مل داخلی ڈومیلی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی راجہ منیب اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس ملازمین نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نوجوان کو باہر نکالا۔

بتایا جاتا ہے کہ جاں بحق ہونیوالا نوجوان محمد بلال رولر ہیلتھ سنٹر ڈومیلی میںملازمت کرتا تھا ،پولیس تھانہ ڈومیلی نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.