جہلم

حکومت روز مرہ اجناس کی برآمد پر پابندی لگا کر ہی مہنگائی کو کنٹرول کر سکتی ہے۔ راجہ محمد اسد خان

جہلم: جب تک حکومت روزمرہ اجناس کی برآمد پر پابندی نہیں لگائے گی اس وقت تک مہنگائی کو کوئی حکومت کنٹرول نہیں کر سکتی جس کے لیے حکومت کو ایسی حکمت عملی اپنانی چاہئے کہ تمام اشیاء خورد و نوش کی اجناس کے کنٹرول کے لیے جو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان کو فعال کرکے قیمتوں کو توازن کو برقرار رکھا جائے۔
ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد خان نے صحافیوں سے ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کے لیے ایک کروڑ جو نوکریوں کا اعلان کیا تھا اس پر تاحال عمل نہ ہوا ہے لیکن حکومت کو چاہئے کہ وہ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری قائم کرکے ان پر تمام ٹیکسز ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بجلی کی سہولت بھی کم نرخوں پر فراہم کرے جس سے حکومت کا نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ بھی پورا ہو جائے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو افواہیں صدارتی نظام سے گردش کررہی ہیں اس ضمن میں میں کچھ نہیں جانتا لیکن کسی بھی ملک کا نظام اس طرح ہونا چاہئے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں نوجوانوں کو نوکریاں ملیں کیونکہ دوسرے ممالک میں بھی صدارتی نظام چل رہے ہیں مجھے یہی علم نہیں کہ کیا اس ملک میں پارلیمانی صدارتی نظام آرہا ہے یا کسی دوسری طرز کا؟ جب اس نظام کے بارے میں علم ہوگا تو تبھی میں آپ کے سوال کا جواب دے سکوں گا۔
ایک سوال پر جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ آنیوالے الیکشن میں حصہ لینگے تو انہوں نے مسکرا کر جواب دیا کہ آپ کا سوال اچھا ہے اس کے علاوہ کوئی اور سوال کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button