جہلم

جہلم میں اوورلوڈنگ کر کے سڑکوں کو نقصان پہنچانے والی 17 گاڑیوں کو جرمانے

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایات پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی صدام حسین کی زیر نگرانی ٹیم نے اوور لوڈنگ کرکے سڑکوں کو نقصان پہنچانے والے ٹرکوں، بسوں اور دیگر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے ، 17 گاڑیوں کے مالکان کو 15000 سے زائد روپے کے جرمانے عائد کر دیے اور ان پر لوڈ اضافی وزن اتروا دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے عوامی شکایات پر سیکرٹری آر ٹی اے جہلم کو اوور لوڈنگ کرکے سڑکوں کو تباہ کرنیوالے ٹرکوں اور ڈمپرز کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی تھی ۔ گزشتہ روز سیکرٹری آر ٹی اے صدام حسین کی زیر نگرانی ، موٹر وہیکل ایگزامینراورٹریفک پولیس نے جہلم کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر لوڈر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور منظور شدہ ایکسل لوڈ سے زیادہ وزن لیجانے والے سترہ سے زائد ٹرکوں کو جرمانے کیے۔

ڈپٹی کمشنرعبدالستار عیسانی نے خبردار کیا کہ اوور لوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ایسے گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کیساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button